نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑکا  ہنزہ میں کاڈو ہنر کھن میں موجود ڈیجیٹل ہب اور خصوصی افراد کی بحالی سنٹر کا دورہ

21

ہنزہ ، 13ستمبر(اے پی پی ): نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ہنزہ میں قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے منصوبے “ہنر کھن” میں موجود کاڈو ڈیجیٹل ہب اور خصوصی افراد کی بحالی سنٹر کا دورہ کیا۔  وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کو قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات پر سراہا۔

وزیراعظم نے کاڈو ہنر کھن کے ہونہار فری لانسر طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں گلگت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کام کرنے کا جوش و ولولہ انتہائی خوش آئند ہے۔