بھکر، 19 ستمبر (اے پی پی):جھنگ روڈ ، حیدرآباد تھل میں کاٹن سے لوڈ ٹرالر میں آگ بھڑک اٹھی ، ڈرائیور اور ہیلپر کو باحفاظت نکال لیا گیا۔حفاظتی طور پر راستہ بند کر دیا گیا ۔ٹرالر عزیز کاٹن فیکٹری دھری ہیڈ لیہ سے نشاط مل ساہیاں والا فیصل آباد جا رہا تھا کہ راستے میں اچانک آگ کی لپیٹ میں آگیا جس پر کاٹن کی 200 گانٹھیں لوڈ تھیں،52 گانٹھ کاٹن کو بچا لیا گیا ۔
ٹرالر کے انجن مشین کو الگ کر دیا گیا ہے۔