بلوچستان میں مقامی سطح پر گردوں کی پیوند کاری کے آپریشنز کا آغاز کردیا گیا ؛نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان

8

کوئٹہ،22 ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مقامی سطح پر گردوں کی پیوند کاری کے آپریشنز کا آغاز کردیا گیا ہے ، اب تک کوئٹہ میں گردوں کی پیوند کاری کے 60 آپریشن کامیابی کے ساتھ کئے جاچکے ہیں ۔

 یہ بات انہوں نے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرولوجی اینڈ یورولوجی میں نئے تعمیر شدہ یونٹ کی افتتاحی تقریب  کے موقع پر کہی ۔ تقریب میں نگراں وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی اور بیونک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر کریم زرکون نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی ۔

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں ڈائیلاسز یونٹس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ یونٹ چلانے کے لئے مقامی افراد کو بیونک (BINUQ) میں ڈائیلاسز میڈیکل ٹیکنیشن کی تربیت دی جائے گی۔