میرپورخاص؛ بسوں کی چھتوں پر  بیٹھے مسافروں کو اتار لیاگیا،ڈرائیوروں پر بھاری جرمانے عائد

27

میرپورخاص،22ستمبر(اے پی پی):ایس ایس پی عادل میمن کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک پولیس میرپورخاص کے سارجنٹ حیدر علی نے  میرپورخاص کے داخلی و خارجی راستوں پر مسافروں کو چھتوں پر بٹھانے والی مسافر بسوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد بسوں پر بیٹھے مسافروں کو اتارا اور ڈرائیور حضرات کے خلاف بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔