ملتان؛قائمقام ڈپٹی کمشنر فیضان احمد کا چارج سنبھالتے ہی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

20

ملتان، 23ستمبر (اے پی پی):قائمقام ڈپٹی کمشنر فیضان احمد ریاض نے چارج سنبھالتے ہی شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے قلعہ کہنہ و دمدمہ کی اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیا اور سیوریج اور تجاوزات کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیضان احمد ریاض کا کہنا تھا کہ والڈ سٹی اتھارٹی کے تحت قلعہ کہنہ کی تاریخی حیثیت عالمی سطح پر اجاگر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اندرون شہر میں تجاوزات آپریشن کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔

قائمقام ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی پر زیرو ٹالرنس ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور ضلعی حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔