چاغی، 23ستمبر( اے پی پی):ریکوڈک مائننگ کمپنی نے انڈس ہاسپٹل کے اشتراک سے چاغی میں پہلا ہیلتھ کئیر پراجیکٹ قائم کردیا ۔ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ریکوڈک کے گاؤں ہمے میں بنایا گیا ہے ۔ مرکز کا افتتاح آر ڈی ایم سی کے کنٹری مینیجر علی احسان رند نے کیا ۔ سینٹر میں ایک خاتون اور ایک مرد ڈاکٹر اور پیرا میڈک اسٹاف تعینات ہوگا ۔ کمپنی نے اس سے پہلے علاقے میں ایک پرائمری اسکول اور صاف پانی کا آر او پلانٹ بھی نصب کیا ہے ۔











