کوئٹہ،23 ستمبر(اے پی پی):کوئٹہ میں بھی سکھ کمیونٹی نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سکھ برادری بڑی تعداد میں کوئٹہ پریس کلب پہنچی ۔ مظاہرین نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کی مذمت کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔
مظاہرین نے افسوسناک واقعہ پر بی جے پی حکومت کی پالیسیوں اور بھارت کے انڈر کور کوورٹ سرگرمیوں کے خلاف نعرے لگائے ۔ مظاہرین سے سکھ رہنما رانا جسبیر سنگھ کا کہنا تھا انڈیا کی انڈر کوور کوورٹ سرگرمیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں ، دنیا کو بھی اب بھارت کے جارحانہ عزائم کو سمجھ جانا چاہئے ۔











