اسلام آباد، 25 ستمبر (اے پی پی ): ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء اور کانفلکٹ لاء سینٹر نے خواتین کے لیے سیکورٹی کے شعبے سے متعلق ایک گول میز مباحثے کا اہتمام کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء اور کنفلکٹ لاء سنٹر کی ٹیم لیڈ عائشہ ملک کے زیر اہتمام گول میز مباحثے میں قومی سیکیورٹی ڈویژن کے اسٹریٹجک پالیسی پلاننگ سیل کی پالیسی ماہر ڈاکٹر سعادیہ ظہور ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز، قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر سلمیٰ ملک سمیت قومی سلامتی کے شعبے سے منسلک دیگر خواتین نے شرکت کی ۔
شرکاء نے قومی سلامتی کے امور پر کام کرنے والی خواتین کی اہمیت، فیلڈ میں کام کرنے کے ذاتی تجربے اور سیکیورٹی میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔