رینالہ خورد؛تھانہ صدر پولیس کی کارروائی ،دومنشیات فروش گرفتار،تین کلو چرس برآمد

6

 رینالہ خورد،25 ستمبر(اے پی پی): تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ منصورامان کے احکامات پر کارروائی کرتے ہو ئے دومنشیات فروشوں امیر حمزہ اوروقاص کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے تین کلو چرس برآمد کرلی ہے، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیاہے۔