ڈی جی خان؛جشن عید میلاد النبی ﷺشایان شان طریقہ سے منانے کیلئے انتظامات شروع

16

 

ڈیرہ غازی خان ،26 ستمبر(اے پی پی): ڈیرہ غازیخان میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ شایان شان طریقہ سے منانے کے لیئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں ۔ جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اس حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ حضور اکرمﷺ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،آپﷺ سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول پر قیام امن ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور سول سائٹی کا اہم کردار ہے اور جشن عید میلاد النبیﷺ پر تمام سرکاری افسران اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ افسران جلوس کی گزرگاہوں  کا دورہ  کریں اور 12ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ممبران امن کمیٹی اور میلاد کمیٹی سے مکمل رابطہ رکھا جائے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،پولیٹیکل اسسٹنٹ مشتاق احمد ٹوانہ،سی ای او ڈاکٹر ادریس لغاری،سی او ضلع کونسل آصف قریشی،صدر میلاد کمیٹی انورحسن قریشی،ڈی ایس پی امتیاز چنگوانی،سول ڈیفنس آفیسر رب نواز سمیت ریسکیو،میونسپل افسران بھی موجود تھے۔