ملتان؛عالمی یوم سیاحت پر پاکستان بائیکر ٹریولرز ایسوسی ایشن کیجانب سے موٹر سائیکل ریلی

95

 ملتان ،27 ستمبر(اے پی پی ): پنجاب ٹورازم ریجنل آفس ملتان نے  سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا ۔اس سلسلہ میں یوم سیاحت کی تشہیر کے لیے اقبال گھنگلہ کی قیادت میں پاکستان بائیکر ٹریولرز ایسوسی ایشن نے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ ملتان کے اشتراک سے موٹر سائیکل ریلی نکالی۔

 بائیکرز کی جانب سے مختلف سکولوں اور تعلیمی اداروں میں یوم سیاحت کے حوالے سے لیکچرز دیے گئے ،طلبہ بھی یوم سیاحت کے حوالے سے ہونے والی واک میں شریک ہوئے ،ریلی کے شرکاءنے سیاحت کے حوالے سے مختلف قسم کے بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ شرکاءکا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے حسین ترین ممالک میں سے ایک ہے، سیاحت کے فروغ سے نہ صرف پاکستان کا پازیٹو امیج دنیا بھر میں جائے گا بلکہ پاکستان کی اکانومی بھی بہتر ہوگی۔

ریجنل منیجر ٹورازم  ڈویلپمنٹ کارپوریشن  پنجاب اشعر اقبال نے ورلڈ سیر و سیاحت کے دن پر اے پی پی  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ عالمی یوم سیاحت   پوری دنیا میں 27 ستمبر کو منایا جاتا ہے اور ہر سال اس کی نئی تھیم کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ اس تقریب میں خصوصی طور پر مصباح اسحاق نے بہاولپور سے شرکت کی۔