ڈیرہ غازی خان،28 ستمبر (اے پی پی): حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈیرہ غازیخان میں ضلعی انتظامیہ اور میپکو ٹیموں کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،484 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں یکم ستمبر سے اب تک بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں 954کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں اور مجموعی طور پر790ملزمان کیخلاف مقدمات ڈیرہ غازی خان سٹی،صدر،تونسہ اور کوٹ چھٹہ سرکلز کے18 مختلف تھانوں میں درج کروائے گئے ہیں۔ مجموعی 1127ملزمان میں سے 484کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ29ملزمان کے چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں۔اس طرح 471 ملزمان کے خلاف تفتیش جاری ہے۔











