ڈی جی خان؛سموگ پر بروقت قابو پانے کیلئے انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ،بھٹے و کرشنگ یونٹس سیل ،لاکھوں روپے جرمانے عائد

31

 ڈیرہ غازی خان ،28 ستمبر(اے پی پی ): ڈیرہ غازی خان میں سموگ پر بروقت قابو پانے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کارروائیاں جاری ہیں،بھٹے و کرشنگ یونٹس سیل کرکے لاکھوں روپے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت اجلاس کے دوران محکمہ ماحولیات کی طرف بریفنگ میں بتایا گیا کہ سموگ پر بروقت قابو پانے کیلئے ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں اور سموگ کے حوالے سے حکومت پنجاب کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں اورکرش یونٹس کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور محکمہ ماحولیات ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے سخی سرور میں جپسم کرش یونٹ مالکان کو4 لاکھ روپے کے جرمانے کئے اور4یونٹس کو سیل کردیا ہے،اسی طرح کوٹ چھٹہ میں 7بھٹوں کی انسپکشن کی گئی،انوائرمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر2بھٹوں کو سیل کرکے مالکان کو ایک لاکھ کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کروا دیئے گئے ہیں۔