حب ،29 ستمبر(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کو جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ضلع لسبیلہ اور حب مختلف تحصیل کے علاقوں میں جشن میلاد النبیﷺ کے جلوس نکالے گئے ہیں، جلوسوں میں عاشقان رسولﷺ کی کثیر تعدادنے شرکت کی ہے جبکہ مختلف جلوس بازاروں میں اپنے روایتی راستوں سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہے۔
جلوس کے اختتام پر محفل میلاد منعقد کی گئیں جس میں عاشقان رسولﷺ کی بڑی تعداد شریک ہوئی ہے ،جلوس درود و سلام کی صداوں سے فضا گونج اٹھی، لبیک یا رسول اللہﷺ کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے ،جلوس کے دوران ضلعی انتظامیہ لسبیلہ اور حب کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں،مختلف جلوسوں میں پولیس، لیویز، ایف سی فورس کے جوان تعینات ہیں۔











