ملتان ؛ضلع بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ کے جلوس پرامن انداز میں جاری

27

ملتان، 29 ستمبر(اے پی پی ): ضلع بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ کا جلوس پرامن انداز میں جاری ہیں۔عاشقان رسولِ کریم کے درود و سلام کی صداؤں سے فضاء میں نور پھیل گیا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ نے جلوس روٹس پر سکیورٹی و صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کئے ہیں اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عملہ نے علی الصبح شہر بھر میں بھرپور آپریشن کلین اپ کیااور جلوس روٹس پر دھلائی و چھڑکاؤ کرکے چونا بھی ڈالا گیا۔جمعہ المبارک کے اجتماعات کے پیش نظر عبادت گاہوں اور قلعہ کہنہ پر بھی صفائی آپریشن کیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا ضلع بھر میں 107 میلاد جلوس اور 27 بڑی محافل منعقد کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میلاد جلوسوں کے روٹس اور حساس علاقوں میں 143 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

رانا رضوان قدیر نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے موثر سکیورٹی کیلئے 143 سی سی ٹی وی کمیرے نصب کئے ہیں اور گھڑسواری،آتش بازی اور ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔