رینالہ خورد،30ستمبر(اے پی پی):پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چالو بھٹی اور50 لیٹر تیار شراب برآمد کر کے ملزم منور ولد منیر قوم نوناری کوگرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے ۔
اس حوالے سے ایس ایچ او ظفر اقبال مہارنے بتایا کہ منشیات فروشی کا مکمل خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ ستمبر میں اٹھارہ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور ان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے اور ملزمان کو جیل بھیج دیا گیاہے ۔