ڈیرہ بگٹی: مستونگ بم دھماکے کیخلاف تحریک لبیک اورجماعت اہل سنت کا پاکستان چوک پر احتجاجی مظاہرہ

30

 ڈیرہ بگٹی ،یکم اکتوبر(اے پی پی ): مستونگ بم دھماکے کیخلاف تحریک لبیک اورجماعت اہل سنت نے پاکستان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کو ئی مذہب نہیں۔ ڈیرہ بگٹی کی عوام دہشت گردی کی اس کارروائی کی پرزور مذمت کرتی ہیں۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سرعام پھانسی دی جائے ۔