اسلا م آباد، یکم اکتوبر(اے پی پی ):شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے سلسلے میں “لطیف ڈے” کا اہتمام کیا گیا، پی این سی اے میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس مبارک کے سلسلے میں “لطیف ڈے” کا اہتمام کیا ،تقریب کانعقاد شاہ عبداللطیف سوشل اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن (SASCA) کے تعاون سے کیا گیا تھا، تقریب میں موسیقی اور لوک رقص شامل تھے۔
وفاقی وزیر امداد علی سندھی اور حضرت لعل شہباز قلندر کے سجادہ نشین سید مہدی رضا شاہ سبزواری نے خطاب کیا۔شاہ عبداللطیف بھٹائی کی زندگی کی تاریخ اور شاعری، موسیقی، فطرت اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات پر ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔سمیرا الف، سرشار پیارا اور عون غلام علی نے سامعین کو محظوظ کرنے کے لیے سندھی موسیقی پیش کی۔ موسیقاروں نے سندھ کے شاندار ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کیا۔
وفاقی وزیر امداد علی سندھی نے کہا کہ سندھ ثقافتی ورثے کا حامل خطہ ہے یہ صوفیاء اور اولیاء کی سرزمین ہے۔