پشین؛ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو ویکسین پلاکر مہم کا افتتاح کر دیا

179

پشین ، 02 اکتوبر  ( اے پی پی ) : ڈپٹی کمشنر کیپٹن ( ر ) جمیل احمد نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلاکر مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو ایک موذی اور ناقابل علاج مرض ہے۔انہوں نے پشین کی عوام پر زور دیا کہ وہ اس قومی مقصد میں حکومت کا ساتھ دیکر اپنا فریضہ ادا کریں ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کےلیے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلانے چاہیں۔