ملتان ؛ عوامی مسائل کے حل کیلئے ریونیو عوامی خدمت کچہری ، شہریوں کی شکایات سنی گئی

21

ملتان،02 اکتوبر(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کیجانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رانا رضوان قدیر نے تحصیل آفس میں عوامی کچہری میں شکایات سنیں ۔

 عوامی خدمت کچہری میں 100 سے زائد شہریوں کی درخواستوں کی موقع پر شنوائی کی گئی۔ سب رجسٹرارز،تحصیلدار اور اے ڈی ایل آرز نے بھی ریونیو شکایات کا ازالہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر ماہ کے آغاز میں ریونیو کچہری کا انعقاد ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش درخواستوں پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر نے کہا کہ رجسٹریشن برانچ میں شفافیت لانے کیلئے فول پروف میکنزم ترتیب دینگے۔انہوں نے کہا ریونیو عوامی خدمت کچہری میں فرد ملکیت ،ریکارڈ درستگی سمیت تمام ریونیو سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار بھی موجود تھے۔