بھکر؛پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری،سمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد ،ملزمان گرفتار

36

بھکر،7 اکتوبر( اے پی پی): پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سمگل شدہ2000 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

انچارج چیک پوسٹ داجل نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1800 لیٹر غیر قانونی سمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا ۔