ملتان ؛ فٹ بال کلبوں کی رجسٹریشن کے سلسلے میں سکروٹنی کا عمل مکمل

30

ملتان ، 09اکتوبر (اے پی پی ): پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ضلع ملتان کے فٹ بال کلبوں کی رجسٹریشن کے سلسلے میں سکروٹنی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس ملتان اور پی آئی اے کالونی فٹ بال گراؤنڈ پر ضلع ملتان کی 45 کلبوں کی ٹرائلز کے ذریعے آزمائش کی گئی۔ فٹ بال فیڈریشن نے دو روزہ  سکروٹنی کے دوران کھلاڑیوں کے اپنے کلب کی  مکمل  وردی میں جانچ پڑتال کی  ،ٹیموں کے درمیان  میچز بھی کروائے اور  ان کی کھیلنے کی مہارت کا جائزہ لیا  جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی تصدیق کیلئے  سیلف تصاویر  اور شناختی کارڈ کے ذریعے جانچ پرکھ کی گئی۔

اس موقع پرڈی ایف اے ملتان کے صدر میاں محمد جاوید قریشی،جنوبی پنجاب کے فٹ بال آرگنائزر عابد حسین کے علاوہ  ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل فٹ بالر اور کلبوں کے منتظمین بھی  موجود تھے۔