ڈیرہ غازی خان،10اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت ڈیرہ غازی خان میں شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اڈہ مالکان کو سٹینڈز پر معیار کو بہتر بنانے کا ٹاسک دیا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ کرایوں میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرانے کے ساتھ شہریوں کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ مسافروں کو سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور دستیاب وسائل استعمال میں لاتے ہوئے ضلع ڈیرہ غازیخان کے تمام اڈے معیاری بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی و ستھرائی،وائیٹ واش،ویٹنگ ایریاز،واش رومز کو بہتر بنانے کے لے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ معیار سے ہٹ کر اڈوں کی مینجمنٹ بہتر کیا جائے اور سہولیات بہتر نہ بنانے والوں کے سٹنفز کو سیل کردیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اڈا مالکان کے اچھے کاموں کی تعریف کرینگے اور دھواں پیدا کرنے والی گاڑیوں کوفوری بند کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اڈوں میں مستقل سہولیات کی چیکنگ کا عمل جاری رہے گا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنر وسیکرٹری آر ٹی اے عثمان غنی،ایس ڈی او ہائی وے طاہر عزیز،انسپکٹر آر ٹی اے محمد فیاض اور ضلع کے تمام سٹینڈز کے مالکان موجود تھے۔











