تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کاانٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 61.07 فیصد

55

ڈیرہ غازی خان، 10 اکتوبر(اے پی پی): ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔کمشنر ڈی جی خان و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر نتائج آن لائن کیے۔مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 61.07 فیصد رہا۔انہوں نے بتایا کہ امتحان میں 54 ہزار 770 امیدواروں نے حصہ لیا اور 33 ہزار 446 امیدوار کامیاب ہوئے۔ نتائج کے مطابق امتحانات میں حصہ لینے والی 65.17 فیصد طالبات  کامیاب  قرار پائیں جبکہ طلباء کا تناسب 57.52 فیصد رہا۔ڈیرہ غازی خان بورڈ میں سب زیادہ کامیابی کا تناسب ضلع مظفر گڑھ کے طالب علموں کا 68.18 فیصد رہا جبکہ ضلع لیہ 56.63 فیصد کے ساتھ دوسرے، ضلع ڈی جی خان 55.69 فیصد کے ساتھ تیسرے اور ضلع راجن پور 54.58 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔اس موقع پر سیکریٹری بورڈ عبدالرحمن رشید ،کنٹرولر امتحانات مرزا ظہیر اصغر، ٹیکنیکل آفیسر احمد علی قریشی اور دیگر موجود تھے۔