نگراںوزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی قیادت میں بلوچستان کے وفد کی ملاقات

31

اسلام آباد۔11اکتوبر  (اے پی پی):نگراںوزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی قیادت میں بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کے مسائل اور ان کے حل کیلئے وزیرِ اعظم کی قیادت میں اٹھائے گئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت بلوچستان کے کان کنی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ڈاکٹر عبدالمالک نے وزیرِاعظم کو بلوچستان کی ترقی کیلئے ترجیحی اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔