گوجرانوالہ 16اکتوبر(اے پی ہی): عالمی یوم خوراک کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیراہتمام آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ ڈویژن محمد سجاد گوندل کی خصوصی شرکت, پانی زندگ اور خوراک ہے اور کوئی بھی بھوکا نہیں رہے گا کے سلوگن پر منایا جارہا ہے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کےمطابق صاف پانی سمیت غذائیت سے بھرپور معیاری خوراک کی فراہمی کا عزم لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں فیلد میں سرگرم ہیں. معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں سہ ماہی سیمپلنگ کرتی ہیں۔آگاہی تقریب میں پی ایف اے امبیسڈرز پروگرام کا بھی آغاز کردیا گیا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی ,ڈپٹی کمشنر نے گوجرانوالہ کے شہریوں تک پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کیجانے والی آگاہی تقریبات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف ضلعی انتظامیہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی معاونت کہا کہ مستقبل کے معماروں کی خوراک کے محافظوں کیساتھ بطور ایمبسڈر وابستگی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔











