کمشنر ساہیوال کی ٹرانسپورٹ کرایوں اور روزمرہ اشیاء صرف کی قیمتوں میں واضع کمی کی ہدایت

29

ساہیوال، 17 اکتوبر(اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبا ل سید نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں اور روزمرہ اشیاء صرف کی قیمتوں میں واضع کمی کی ہدایت کر دی، انہوں  نے کہا ٹرانسپورٹ کرایوں میں آج ہی 10فی صد کمی کر کے ڈویژن کے تمام بس و ویگن اڈوں پر بینرز بھی لگائے جائیں۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں قیمتوں میں کمی بارے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق، اوکاڑہ ڈاکٹر ذیشان حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عمران منیر، اے سی جنرل علیزہ ریحان، سیکرٹری آرٹی اے واصف یاسین اور ڈی او انڈسٹریز عاطف رضا میر نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے تینوں اضلاع کے سیکرٹری آر ٹی ایز کو ہدایت کی کہ وہ آج ہی کرایوں میں 10فی صد کمی کو یقینی بنائیں اور ان پر عملددرآمد بھی ممکن کریں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل دو مرتبہ ہونے والی کمی کا براہ راست فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کے لئے منڈیوں کی مانیٹرنگ سخت کریں اور پرائس مجسٹریٹس کو فیلڈ میں بھیجیں تاکہ قیمتوں میں کمی کا واضع فرق نظر آئے۔