ٹنڈومحمدخان،17 اکتوبر (اے پی پی):تحصیل پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان نے منشیات فروشوں کے خلاف گاؤں محمد خان کھوسو میں کارروائی کرتے ہوئے کچی شراب کی 4 بھٹیاں مسمار کرکے 1سو 20 لیٹر تیار جبکہ 4سو 38 لیٹر غیر تیار شدہ شراب برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
تحصیل پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی ٹنڈومحمدخان محمد خان زئنور نے بتایا کہ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان سید سلیم شاہ کی ہدایت پر سماج دشمن برائیوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تحصیل پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او مراد علی بلیدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹنڈومحمدخان کے گاؤں محمد خان کھوسو میں شراب کی بھٹیوں پر کارروائی کے دوران شراب کی 4 بھٹیاں مسمار کرکے 1سو 20 لیٹر تیار شدہ جبکہ 4 سو 38 لیٹر غیر تیار شدہ شراب برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم سبھاگو کھوسو کو گرفتار کر لیا جبکہ تین ملزمان دادو، سکندر اور حیدر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ملزمان کے خلاف تحصیل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔











