ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا جنوبی پنجاب میں جاری سالانہ ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس

30

 

ملتان ،17 اکتوبر (اے پی پی ):ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا جنوبی پنجاب میں جاری سالانہ ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ رانا اخلاق نے کی۔ڈی جی بی ڈی اے،ڈی جی پی ایچ اے ملتان،ڈی جی پی ایچ اے بہاولپور،ڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ایم ڈی واسا اور سپریڈنٹ انجینئرنگ پی ایچ ایز ملتان بہاولپور اور ڈی جی خان نے بریفنگ دی۔اس موقع پر رانا اخلاق نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔میگا پروجیکٹن کو معیاری انداز میں مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے کام میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔جنوبی پنجاب میں ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا۔سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیوریج مسائل کو حل کریں گے۔