ملتان 17اکتوبر(اے پی پی ):چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے سموگ کی روک تھام کیلئے بھرپور مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اس سلسلے میں کمپنی سٹاف کو کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن رضوان قدیر کی ہدایت پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں بھرپور آپریشن کلین اپ بھی کیا گیا اور سموگ مہم کے حوالے سے بڑے کوڑے کے ڈھیروں کو صاف کرکے شہر سے منتقل کردیا گیا۔دورے کے دوران سی ای او نے عملہ صفائی کی چیکنگ کرتے ہوئے بائیو میٹرک تصدیق بھی کی۔شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ شہری کوڑے اور جھاڑیوں کو آگ لگانے سے گریز کریں۔شہری صفائی اور سموگ کے حوالے سے 1139 پر شکایات درج کراسکتے ہیں۔











