بھکر، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

45

بھکر، 17اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان  نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا، موقع پر مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے ہسپتال کی سروس ڈلیوری بارے دریافت کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہیلتھ سیکٹر کو بہتر سے بہتر بنانے کا خواہاں ہوں اس ضمن میں ضلع کے ہسپتالوں اور مراکز صحت پر مستقل بنیادوں پر انسپکشن کا عمل جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی ،فارمیسی ،ڈائیلسز بلاک سمیت دیگر مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے مریضوں کیساتھ آنیوالے عزیز و اقارب سے بھی گفتگو کی اور ان سے ہسپتال کی سروس ڈلیوری بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کوئی مسلئہ درپیش ہے تو بتایا جائے تاکہ اسکا فوری ازالہ کیا جاسکے ۔اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ملک ندیم رضا بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور جراثیم کش سپرے کے تسلسل کیساتھ استعمال کے حوالہ سے خصوصی احکامات جاری کئے۔