وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کابینہ کے ہمراہ فیصل آباد میں کمشنر کمپلیکس تزئین و مرمت کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

95

لاہور، 18اکتوبر(اے پی پی): وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے فیصل آباد میں کمشنر کمپلیکس کی تزئین، تعمیرومرمت کے پراجیکٹ کاافتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ کمشنر کمپلیکس کا دورہ کیا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے کمپلیکس کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے فیصل آباد سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور پاور لومز ایسوسی ایشن کے وفود نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوزنے شرکت کی۔دونوں ایسوسی ایشن کے وفود کا غیر معمولی رفتار سے منصوبوں کی تکمیل پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا۔عہدیداران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے انتہائی کم وقت میں کئی برس کا کام کیا ہے اور اپنی محنت کی نئی مثال قائم کی ہے۔اللہ تعالی آپ کو عوام کی خدمت کی مزید ہمت دے۔ایسوسی ایشنز نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ چھوٹے کاروباری افراد کے لیے کاروبار میں ہر ممکن آسانی پیدا کریں گے۔ پاور لومز  کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو عوام کے مسائل کے حل اور داد رسی کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کی نگرانی کریں اور مقرر کردہ مدت میں مکمل کرائیں۔ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز،کمشنر فیصل آباد، سی پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔