نوشہرہ ورکاں؛ ایکسین گیپکو ڈویژن کیجانب سے کھلی کچہری

33

نوشہرہ ورکاں، 19 اکتوبر( اے پی پی ): ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں محسن علی کیجانب سے ڈویژن آفس  میں کھلی کچہری لگائی گئی ، کھلی کچہری میں صارف بلوں کی درستگی اور زیادتی اور دیگر مسائل  بارے پیش ہوئے اور صارفین کے تمام مسائل موقع پر حل کیے گئے۔

اس موقع پر ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں محسن علی نے کہا کہ گیپکو کے کسی بھی صارف کو جو بھی مسئلہ درپیش ہو انکے آفس کے دروازے ہر کسی صارف کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیپکو کمپنی اپنے کسی بھی صارف کو کسی بھی وقت مایوس نہیں ہونے دے گی۔

   کھلی کچہری میں چاروں سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز ،مبشر حسین ، سکندر ریاض ،فہد حسین اور رئیس الرحمان بھی شریک تھے۔