ٹنڈومحمدخان؛ نواز شریف کے  والہانہ استقبال کیلئے قافلہ لاہور روانہ

31

ٹنڈومحمدخان،20اکتوبر(اے پی پی): مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے لاہور میں والہانہ استقبال کے لئے ٹنڈومحمدخان سے درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیوں کا قافلہ لاہور کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

ٹنڈومحمدخان سے لاہور روانگی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر قاضی غلام حسین، جنرل سیکرٹری ارشد پہنور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے پاکستان واپس آرہے ہیں، ہمیں اپنے قائد کی قائدانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، وہ وقت دور نہیں جب ایک بار پھر پاکستان خوشحال، مستحکم و خودمختار ملک کی شکل میں ابھر کر سامنے آئے گا۔

اس موقع پر کارکن نے وزیراعظم نوازشریف کے فلک شگاف نعرے بازی کی۔