بھکر،23 اکتوبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی زیر صدارت ضلعی تحفظ صارف کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل سہیل عباس نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کو ضلعی تحفظ صارف ایکٹ 2005 کے بارے بریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ صارفین کےحقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، صارفین اشیائے ضروریہ کی خریداری کرتے ہوئے دوکاندار سے خرید کردہ اشیاء کی رسید ضرور وصول کریں، مختلف اشیاء کے معیار ،مقدار اور معیاد کے حوالہ سے اپنی شکایات ڈپٹی کمشنر آفس کے کنٹرول روم 0453921082 پر درج کروائیں جن کا یقینی طور پر ازالہ کیا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صارفین کنزیومر سروس ایپ پر بھی آن لائن شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ضلعی تحفظ صارف کونسل کو مستقل بنیادوں پر فعال رکھ کر صارفین کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے
اجلاس میں صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف خاں بھی موجود تھے۔