جوہرآباد،24اکتوبر( اے پی پی): ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کے زیر اہتمام ہیلتھ اتھارٹی آ فس جو ہرآباد میں عالمی یوم پولیوکے سلسلہ میں سیمینارکا انعقاد ہوا،جسکی صدارت سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب رانا محمد اکبر نے کی۔سٹیج سیکرٹر ی کے فرائض ورلڈ ہیلتھ ار گنا ئزیشن کے نما ئندہ ڈسٹرکٹ سپورٹ کمیونیکیشن افیسر ظاہر شا ہ نے انجام دیئے۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ایم ایس ڈاکٹر آصف قاضی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات،انٹا ما لوجسٹ رانا محمد ساجد،رانا سلیم الرحمن جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب ممتاز جاوید سمیت میڈیا نمائندگان او ر دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔
سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب رانا محمد اکبر نے کہا کہ سو ل سو سائٹی کے لوگ ہمارے معاون اور دست و بازو ہیں انہی کی وجہ سے ہی ہماری پولیو مہم میں سو فیصد کامیابی ہوئی ہے اور آئندہ بھی آ پ کا تعاون درکار ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ نے کہا کہ جب بھی پولیو مہم چلائی گئی ہم نے ٹارگٹ سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے لہذا آج کی تقریب کا مقصد یوم پولیو کے حوالے سے آ پ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ظاہر شاہ نے تقریب میں بتا یا کہ 1998سے ضلع خوشاب پولیو فری چلا آ رہا ہے لیکن وطن عزیز میں ابھی پولیو کے خطرات منڈ لا رہے ہیں ہم پورے ملک سے پولیو کا خاتمہ نہیں کر سکے اس میں ہمیں مزید محنت درکار ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل جل کر اور ہر طبقہ کا فرد اپنی اپنی جگہ پر اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
تقریب کے آ خر میں انسداد پولیو میں نمایاں کارکر دگی پیش کر نے والے افسران اور دیگر کو ایوارڈ دیئے گئے۔اس موقع پر عوام مین پولیو کے خلاف شعور پیدا کرنے کے لیے آگاہی واک ہوئی۔











