بورے والا،25 اکتوبر (اے پی پی ): ملک کے ہر شہر،گاؤں اور محلے کی سطح پر یوگا کلب قائم کرنے کے اعلان کے بعد یوگا کونسل کے زیر اہتمام بورے والا میں خواتین کے ایک کلب سمیت 8 کلب قائم کردیئے گئے ہیں ۔نئے کلبوں کے لئے تین روزہ یوگا ٹیچرز تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔تربیت حاصل کرنے والے ٹیچرز نئے کلبوں میں جاکر تربیت دیں گے۔
یوگا کا ایک میٹ ہسپتال میں ایک بیڈ کو کم کرتا ہے۔