سیالکوٹ؛زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے دونوجوان جاں بحق

22

سیالکوٹ، 25 اکتوبر (اے پی پی): ڈسکہ کے نواحی گاوں موضع دھرم کوٹ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر دونوجوان جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق  ڈسکہ کے نواحی گاوں موضع دھرم کوٹ فضل الرحمان کے زیر تعمیر مکان کی لینٹر والی چھت گرگئی، فضل الرحمان کا سولہ سالہ بیٹا حسنین اور اس کا دوست اٹھارہ سالہ عبداللہ جو اس مکان میں سورہے تھے، ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

 اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیرنگرانی 6 ریسکیو وہیکلز نے آپریشن میں حصہ لیا اور دونوں نوجوانوں کی  میتیں ملبہ سے نکال کر لواحقین کے سپرد کردیں۔