اسلام آباد، 26 اکتوبر (ٓے پی پی ): ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح اولین ہے۔
وہ جمعرات کو یہاں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔انہوں نے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس میں زراعت و خوراک، تعلیم، توانائی، گورننس، صحت، فزیکل پلاننگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے شعبوں سے متعلق منصوبے اور ورکنگ پیپرز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی ، جوائنٹ چیف اکانومسٹ ، ممبران پلاننگ کمیشن ، وفاقی و صوبائی وزارتوں کے اعلی حکام نےشرکت کی۔











