ٹنڈومحمدخان میں ٹینلٹ کی کمی نہیں ہے، سخت محنت و لگن کے زریعے قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی جا سکتی ہے ،اسپورٹس آفیسر

60

ٹنڈومحمدخان،26 اکتوبر  (اے پی پی):اسپورٹس آفیسر ٹنڈومحمدخان میڈم فائزہ نے کہا کہ ٹنڈومحمدخان میں ٹینلٹ کی کمی نہیں ہے، سخت محنت و لگن کے زریعے قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی جا سکتی ہے، ہم سب مل کر قومی ٹیم میں ٹنڈومحمدخان کے ٹینلٹ کو نمایاں کریں گے، یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان میں منعقدہ انڈر 24 کھلاڑیوں کے ٹرائل کے بعد اے پی پی سے بات چیت کے دوران کی۔میڈیم فائزہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے علامہ اقبال ٹی 10 نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹنڈومحمدخان کی ٹیم بھی حصہ لے گی، ٹنڈومحمدخان کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ دیکھنے کے بعد مجھے مکمل امید ہے کہ علامہ اقبال ٹی 10 ٹرافی ٹنڈومحمدخان کی ٹیم کا مقدر بنے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ٹنڈومحمدخان میں اسپورٹس آفیسر کی پوسٹ پر تعیناتی کے بعد کھیل کے میدان میں نمایاں طور اضافہ ہوا ہے، چند روز قبل ٹنڈومحمدخان کی فٹبال ٹیم لاہور سے ٹرافی لانے میں کامیاب ہوئی ہے، اگر ہم سب مل کر کام کریں تو وہ وقت دور نہیں جب قومی کرکٹ ٹیم میں ٹنڈومحمدخان کے کھلاڑی بھی شامل ہوکر اپنے کھیل کے زریعے دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں، اس موقع پر ٹنڈومحمدخان کے معروف کرکٹر شہزاد بوزدار، پپو بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔