سرگودھا،27 اکتوبر (اے پی پی) :کشمیر کے یوم سیاہ پر سرگودھا آرٹس کونسل کمپلیکس میں سیمینار کا انعقاد کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔ سیمینار میں مختلف سکولوں کے طلبہ نے تقاریر، ملی نغموں اور ٹیبلوز پیش کئے۔اس موقع پرشرکاء نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے کہا کہ اہل کشمیر 76 سالوں سے ہماری بقاء کی جنگ لڑی رہے ہیں اورکشمیریوں کو ان کی جائز جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔
اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ کشمیری دنیا بھر کے امن پسند لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں عالمی تنظمیں بھارت کو ریاستی دہشتگردی سے روکیں۔27 اکتوبر 1947 تاریخ کا سیاہ دن ہیجب بھارتی فوج نے کشمیر میں جبری قبضے کا آغاز کیا تھا۔انکا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
ڈی سی اور ڈی پی او نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی کی تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا۔











