بدین،27 اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح بدین میں بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے “یوم سیاہ” منایا گیا۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر بدین عبدالفتاح ہلیو اور چیئرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوتہ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ڈی سی چوک تک ریلی نکالی گئی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین عبدالفتاح ہلیو اور چیئرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوتہ نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ع مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی طور پر اپنی افواج مقبوضہ کشمیر میں داخل کر کے ریاست جموں و کشمیر پر اپنا تسلط قائم کر لیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج کے دن ہر سال کشمیری اور پاکستانی بھارت کے اس غیر قانونی قدم کو سیاہ دن کے طور پر مناتے ہیں، پاکستانی قوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ ان کے حق خودارادیت کے لیے سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔
ریلی میں وائس چيئرمين ضلع کونسل فدا حسين مندھرو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اقلیتوں اور سول سوسائٹی کے ہر طبقے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











