ہرنائی ،27 اکتوبر(اے پی پی ): کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی سکول سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام یوم سیاہ ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پہنچی جہاں تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔
کشمیریوں سے اظہار یکجتی یوم سیاہ ریلی سے ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین ،پرنسپل مومن خان ترین ،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن غلام حیدر ترین ودیگر نے خطاب کیا۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم قابل مزمت ہیں اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
کشمیر یکجہتی ریلی میں ضلعی انتظامیہ ،محکمہ تعلیم سمیت مختلف محکموں کے افیسران ،اساتذہ ،طلباء اور ہر طبقہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











