بھکر، 27 اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح ضلع بھکر میں بھی بھارت کے غیرمنصفانہ اقدام پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ کے طور پر منایاگیا۔
اس سلسلے میں سیمینار ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر ایک تاریخی ناانصافی کا دن ہے جس دن بھارت کی جانب سے ایک آزاد قوم کو غلام بنانے کی مذموم کوشش کی گئی۔
سیمینار میں اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر ،صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف خاں ،مذہبی عمائدین،طلباء،سرکاری محکموں کے ملازمین ،پولیس ،چیئرمین سی پی ایل سی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔











