اسلام آباد،27اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق سینیٹر اور غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے بانی ممبر سلیم سیف الله نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔سابق سینیٹر سلیم سیف اللہ نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا ۔ انہوں نے وزیراعظم کو غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔











