شجاع آباد؛ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سیمینار و ریلی کا انعقاد

39

شجاع آباد، 27 اکتوبر (اے پی پی ): کشمیر پر بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف یوم سیاہ منانے جبکہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بلدیہ ہال میں سیمینار منعقد کیا گیا اور انتظامی اداروں، سول سوسائٹی،تاجران، طلباء اور شہریوں کیجانب سے بلدیہ ہال سے اللہ ھو چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

  شرکاء ریلی نے بھارتی افواج کے کشمیری بھائیوں پر ظلم و بربریت روا رکھنے پر بھارت کے خلاف مذمتی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

  اسسٹنٹ کمشنر فیاض جتالہ، چیف آفیسر عامر رٶف  کی طرف سے نکالی گئی بلدیہ تا اللہ ھو چوک کشمیر واک ریلی میں ڈی ایس پی مہر مرتضیٰ سیال، ایس ایچ او سٹی زاھد گل شیخ عبدالباری چیرمین تاجران عظمت خان، صدر تاجران خواجہ ہاشم صدیقی، ناٸب صدر تاجران راو عامر انیس و دیگر شہری واک ریلی میں شریک ہوئے۔