گیس کی قیمتوں کے ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، عوامی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دی، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی پریس کانفرنس

30

اسلام آباد،31اکتوبر  (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں کے اثرات ملکی معیشت پر بھی مرتب ہوتے ہیں، ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے، عوامی مفاد کا تقاضا ہے کہ گیس کی صورتحال سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مختلف وجوہات ہیں جبکہ ملکی معیشت پر بھی گیس کی قیمتوں کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

 نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے، عوامی مفاد کا تقاضا ہے کہ گیس کی صورتحال کو واضح کیا جائے۔ اس موقع پر نگران وزیر توانائی محمد علی نے میڈیا کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔