ملتان؛ڈی سی کی جانب سے تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

24

 

 ملتان ،یکم نومبر 2023 ء ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے قبضے کی شکایات پر دو بزگوں کو فوری ریلیف بھی فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد تیز تر انصاف کی فراہمی ہے۔ریونیو افسران کو ایک چھت تلے عوامی خدمت کیلئے بٹھایا گیا ہے۔رضوان قدیر نے کہا کہ فرد ملکیت ،ریکارڈ درستگی سمیت تمام ریونیو سروسز فراہم کی جارہی ہیں جس سے عوام کو براہ راست ریلیف مل رہا ہے۔