ملتان ؛ ریسکیو1122 نے ماہ اکتوبر میں 9908ایمرجنسیزپرریسپانس کرکے 9404لوگوں کو مدد فراہم کی

25

 

ملتان، یکم نومبر(اے پی پی ):ریسکیو1122نے گزشتہ ماہ اکتوبر  میں  9908ایمرجنسیزپرریسپانس کرکے9404متاثرین کو ریسکیوکیا،ریسکیو1122ملتان کا اوسطاً ریسپانس ٹائم7 منٹ سے کم رہا۔

 ریسکیو1122ملتان نے ماہ اکتوبر میں 2490ٹریفک حادثات،77آگ لگنے کے واقعات، 128لڑائی جھگڑے (کرائم)کی ایمرجنسیز، 05ڈوب جانے کی ایمرجنسی کے، 09عمارت منہدم ہونے اور6001میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ،سانس کے مریض،گانئی وغیرہ کے مریض شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا ان تمام ایمرجنسیز میں 4677  متا ثرین کوہسپتال میں منتقل کیا،4314کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ تمام مختلف ایمرجنسیزمیں 413 متاثرین جانبرنہ ہوسکے اورموقع پرہلاک پائے گئے اس کے علاوہ 455مریضوں کو بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں کی ہدایات پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں میں محفوظ طریقہ سے منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122ملتان نے خدمت کی عالیٰ مثال پیش کرتے ہوئے 28جانور اور پرندوں کو بھی ریسکیو کیا اور طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہا کہ ہماری ترجیح شہریوں کی بھلائی ہے اورجس کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایمر جنسی کال پر بروقت ریسپانس کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔دوسراانہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ ماہ اکتوبر  میں 36655کالزموصول ہوئیں جن میں صرف9908ایمر جنسی کالز تھیں اس لیے تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی 1122ڈائل کریں اور غیرضروری طور پراس ا یمر جنسی نمبرکو مصروف نہ رکھیں۔

 ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کو بروقت اور  معیاری ایمرجنسی سروس فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریو ں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ہدایات پر لازمی عمل کریں تیزرفتاری سے بچیں اور موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔