پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سےشاہد آفریدی کی ملاقات

46

لاہور،3نومبر (اے پی پی):پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جمعہ کو یہاں  پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم لاہور میں   ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ذکا اشرف نے شاہد آفریدی کی کرکٹ کیلئے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی پاکستان کے ہیرو اور سپر سٹار ہیں، ہمیں آپ کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے ذکا اشرف کی کرکٹ کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔شاہد آفریدی نے نوجوان کرکٹرز کے ٹیلنٹ میں نکھار پیدا کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔انہوں  نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے۔